ناگپور، 14؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ایک جانچ کے سلسلے میں ایک شکایت کے خلاف کارروائی نہ کرنے کو لے کر مبینہ طور پر 21لاکھ روپیہ رشوت مانگنے پر ایک ڈپٹی رجسٹرار کو گرفتار کیا گیا ہے۔اے سی بی نے آج بتایا کہ دو کوآپریٹیو کمپنیوں میں عہدیدار رہے ایک شخص کو نئی دہلی میں مرکزی کوآپریٹو کمشنر کی جانب سے کمپنیوں کے کام کاج کے سلسلے میں ایک انکوائری فارم ملا تھا۔اس نے سبھی ضروری تفصیلات کو بھرنے کے بعد تفصیلی کارروائی کے لیے ڈپٹی رجسٹرار مہندر مگر(44)کو فارم سونپ دیا۔حالانکہ مگر کو کچھ روپیہ بنانے کا خیال آیا اور اس نے دعوی کیا کہ فارم میں بھری گئی معلومات میں کئی خامیاں ہیں ۔بعد میں وہ شکایت کنندہ کے تنظیم بھی گیا جہاں پر اس نے پھر فارم میں کئی خامیوں کا ذکر کیا۔اس کے بعد مگر نے ان کمپنیوں کے خلاف اس سال مارچ میں کارروائی نہ کرنے کے بدلے میں شکایت کنندہ سے مبینہ طور پر 90لاکھ روپیہ رشوت کا مطالبہ کیا۔بعد میں اس نے اپنے مطالبہ کی رقم کم کرکے 51لاکھ روپیہ کر دیا لیکن شکایت کنندہ نے اسے پورا کرنے میں اپنی معذوری ظاہرکی اور سودا 21لاکھ روپیہ پر طے ہوا۔اس کے بعد شکایت کنندہ نے اے سی بی سے رابطہ کیا اور4 ؍مئی کو مگر کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی گئی۔تاہم، شکایت کنندہ کے پولیس سے رابطہ کرنے کے شبہ میں مگر اس سے کنار ہ کرنے لگا۔ماضی میں اے سی بی نے کئی جال بچھائے لیکن اسے گرفتار کرنے میں ناکام رہے۔اے سی بی کی ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ آخر کار کل اے سی بی نے اسے اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا جب وہ مبینہ طور پر رشوت لے رہا تھا اور اس کو جنوبی شہر علاقے میں سکاردارا میں واقع اس کے دفتر سے گرفتار کر لیا گیا۔اے سی بی نے بتایا کہ سکاردارا پولیس نے اس سلسلے میں مگر کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا ہے۔